پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے والے گم ہو جائیں گے: مولا بخش چانڈیو کی وارننگ

سندھ میں پیپلز پارٹی سے لوگوں کو الگ کی جاسکتا ہے لیکن اس سے ہوگا کیا؟ پیپلز پارٹی پھر پوری طاقت سے واپس آئیگی: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 2 ستمبر 2019 23:30

پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے والے گم ہو جائیں گے: مولا بخش چانڈیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 ستمبر 2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے گم ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی سے لوگوں کو الگ کی جاسکتا ہے لیکن اس سے ہوگا کیا؟ پیپلز پارٹی پھر پوری طاقت سے واپس آئیگی اور فارورڈ بلاک بنانے والے گم ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں فاورڈ بلاک کی باتیں پرانی ہیں جو بھی پیپلزپارٹی سے الگ ہوئے ، اب وہ کہاںہیں ؟ ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی سے جو الگ ہوا ، اس کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ واضح رہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ہ سندھ میں 27 ارکان پر مشتمل فارورڈ بلاک تیار ہے، جس میں تھرپار کر اور نواب شاہ کے ایم پی ایز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس میں مخدوم فیملی اور نادر مگسی کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔

27 ارکان پر مشتمل فارورڈ بلاک تیار مراد علی شاہ کی گرفتاری کا انتظار کر رہا ہے.انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اگر مراد علی شاہ گرفتار ہو جائیں تو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہی نہ رہے کیونکہ 27اراکین صوبائی اسمبلی پر مشتمل فارورڈ بلاک تیار ہو چکا ہے اور جیسے ہی مراد علی شاہ گرفتار ہوتے ہیں یہ گروپ پیپلز پارٹی چھوڑ کر الگ ہو سکتا ہے جس کے بعد پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت نہیں رہے گی ایسی صورت میں آصفہ بھٹو زرداری سندھ میں اپوزیشن لیڈر بنیں گی۔

اس حوالے سے سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نےبھی کہاہے کہ آئندہ تین ماہ میں ملک میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے کیونکہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور وہ اب مسئلہ کشمیر کو سامنے رکھ کر حکومت چلا رہے ہیں تاہم یہ معاملہ زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا۔ سینئیر صحافی حامد میر نے سیاسی جماعتوں میں بننے والے فارورڈ بلاکس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا فارورڈ بلاک پنجاب اور مرکز میں، جبکہ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا فارورڈ بلاک بننے کی کوششیں بہت دیر سے ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فارورڈ بلاک تینوں بڑی جماعتوں میں ہی بنے گا۔