فنکار نے سڑک پر بنے گہرے گڑھوں پر توجہ دلانے کے لیے خلائی لباس پہن لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 4 ستمبر 2019 23:54

فنکار نے سڑک پر بنے گہرے گڑھوں پر توجہ دلانے کے لیے خلائی لباس پہن لیا

ایک بھارتی فنکار  نے بنگلور شہر کی سڑکوں کی خستہ حالت کو ظاہر کرنے کے لیے عجیب و غریب طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے ایک حقیقی خلائی لباس پہن کر  بنگلور کی سڑکوں پر اس طرح چہل قدمی کی جیسے وہ چاند پر چل رہے ہیں اور اُن کے اطراف میں چاند کے گڑھوں کی طرح کے گڑھے ہیں۔
بادل نانجونداسوامی  سڑکوں پر بنے گڑھوں اور دیگر شہری مسائل کو اپنے فن کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں۔

لیکن اُن کا حالیہ پراجیکٹ اب تک کا مقبول ترین پراجیکٹ بن گیا ہے۔
شمالی بنگلور میں ٹونگانگر مین روڈ کی حالت زار ظاہر کرنے کے لیے بھارتی فنکار نے خلاباز کا لباس پہنا اور اس سڑک پر چہل قدمی کرتے رہے۔اس دوران اُن کی فلم بھی بنائی جاتی رہی۔ اس  دوران اُن کے قریب سے کار اور رکشے بھی گزرتے رہے۔اس کے بعد انہوں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

(جاری ہے)

جہاں سے یہ تیزی سے وائرل ہو گئی۔
بادل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے سڑک پر گڑھوں کو نوٹس لے لیا۔ 24 گھنٹوں کے بعد ہی سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا، جس پر بادل نے سب سے پہلے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
بنگلور کی شہری حکومت کے ترجمان  نے بتایا کہ  فنکار کی شکایت پر چیف انجینئر ایس پرابھاکر کی نگرانی میں ٹونگانگر مین روڈ کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوراً ہی شروع ہوگیا تھا۔
بادل اس سے پہلے بھی سڑک پر بنے گہرے گڑھوں پر توجہ دلانے کے لیے ان پر نقش و نگار بنا تے رہتے ہیں۔ 


فنکار نے سڑک پر بنے گہرے گڑھوں پر توجہ دلانے کے لیے خلائی لباس پہن لیا