ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بھی یوم دفاع پاکستان کو قومی جوش وجذبے سے منایا گیا

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:35

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بھی یوم دفاع پاکستان کو قومی جوش وجزبے سے منایا گیا، اس سلسلے میں سرکاری و نجی سطح پر تقاریب کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان بھر کے دیگر شہروں کی طرح سرحدی شہر چمن میں بھی یوم دفاع پاکستان اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے چمن۔شہر ضلع بھر میں ریلیاں نکالی گئی جس میں طلباء۔

سول انتظامیہ سمیت شہریوں اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔چمن ایف سی کمانڈنٹ کرنل خرم جاوید نے ایف سی حکام کے ہمراہ شہیداء وطن کے قبروں پر جاکر فاتحہ خوانی کی اور قبروں پر پھول چڑھائے۔یوم پاکستان دفاع کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفیس میں ایک بڑی تقریب اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجا ئے گئے اور قبائلی عمائدین نے یوم دفاع پاکستان پر روشنی ڈالی اور کشمیری بھائیوں کے لے اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے قبائلی عمائدین خان امان اللہ خان اچکزئی۔باچاخان اچکزئی۔مولانا محمد۔حنیف اور صدام۔چند نے خطاب کیا ،اور یوم دفاع پر روشنی ڈالی گئی۔اس کے بعد ڈی سی آفیس سے ریلی نکالی۔گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر بشیراحمد خان اور ایس ایس پی شوکت خان مہمند نے کی۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد۔کشمیر بنے گا اور پاک فوج کے زندہ باد کے نعرے لگاتے ہو ئے شہر کے مختلف شاہراوں پر مارچ کیا، اور پریس کلب چورنگی پر پنچ کر وہاں اختتام پذیر ہوئی ۔