Live Updates

پاک فوج کے افسران و جوانوں نے جان کی بازی لگا دینے کی عظیم قربانیاں دیں ہیں جن پر جہلم سمیت پوری قوم کو فخر ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 7 ستمبر 2019 17:22

پاک فوج کے افسران و جوانوں نے جان کی بازی لگا دینے کی عظیم قربانیاں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ 1971کی جنگ کے ہیرومیجر اکرم شہید (نشان حیدر) نے جرات و بہادری سے دفاع وطن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، دفاع وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے پاک فوج کے افسران و جوانوں نے جان کی بازی لگا دینے کی عظیم قربانیاں دیں ہیں جن پر جہلم سمیت پوری قوم کو فخر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر میجر فاروق شہید )ستارہ جرات( کی یادگار پر حاضری دی اور انکے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد ریاض بھی موجود تھے ۔ اسی طرح محکمہ مال کے افسران نے سپاہی گلاب خان طور شہید، لیفٹیننٹ نیک خورشید احمد شہید، نیک محمد عنایت خان شہید، صوبیدار گلاب حسین شاہ شہید، صوبیدار میر افضال شہید، حوالدار مرزا محمد سرور شہید خدام حسین کی یادگار پر حاضری دی اور انکے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ، اسسٹنٹ کمشنر فیضان احمد، ریونیو آفیسر جہلم منیر خان نے نیک عنایت اللہ کے گھر گئے اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

تحصیل دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد عاطف اے ایل ڈی شہید علی اصغر، نائیک نجابت حسین شہید جلو چک نکودار میں انکی یادگار پر حاضری دی اور انکی ملک کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انکے درجات بلندی کے لئے دعا کی۔ تحصیل سوہاوہ میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال اور اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد نے علی بہادر شہید اور شبیر حسین شہید، حوالدار مرزا محمد سرور شہید خادم حسین کی یادگار پر یوم دفاع کے موقع پر دورہ کیا اور انکے درجات بلندی کی دعا کی۔

تحصیل پنڈ دادنخان نے بھی یوم دفاع کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا اور مختلف شہدا کی یادگاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے بھی جنرل آصف نواز چیف آف آرمی سٹاف، ابرار حسین شاہ پنڈ سویکا، نائیک محمد عنایت شہید موضح نوگراں، سپاہی محمد اسلم شہید موضح دورحا سلیم، سپاہی محمد سرور شہید موضح چوٹالہ کی یادگار چکری راجگان پر حاضری دی انکے لئے خصوصی دعا کی۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اپنے دورجات کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک ماہ سے زائد عرصہ سے کرفیو، لاک ڈاؤن، گرفتاریاں اور تشدد پاکستانی قوم کیلئے ناقابل قبول ہیں، 1965کی جنگ میں قوم اور مسلح افواج نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا اور اسکے عزائم کو ناکام بنا کر شکست فاش سے دوچا ر کیا، پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری تاریخ کا سنہری باب ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج ایک بار پھر پاکستان کو ازلی دشمن بھارت کے جنگی عزائم کا سامنا ہے ، خصوصا کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلا ف ورزیوں کیوجہ سے معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پوری قوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کر رہی ہے جبکہ حکومت نے ہر فورم پر دنیا کو بھارتی منفی ہتھکنڈوں اور جنگی عزائم سے آگاہ کیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات