ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’کشمیر کو بولنے دو‘‘مہم شروع کردی

موجودہ صورتحال میں پہلے انسانیت کو دیکھنا ہوگا،مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال مواصلاتی لاک ڈائون ختم کریں، تنظیم کا مطالبہ

پیر 9 ستمبر 2019 16:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2019ء) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’کشمیر کو بولنے دو‘‘مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایاکہ دنیا بھر میں مقیم ہزاروں کشمیری اپنے گھر فون بھی نہیں کر سکتے ،خطے کے 80 لاکھ کشمیری ایک ماہ سے گھروں میں محصورہیں ،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق کرفیو، طاقت کے استعمال اورمواصلاتی رابطے منقطع ہونے سے باہر مقیم رشتہ پریشان ہیں ،دہائیوں سے جاری تنازع کے باعث کشمیری بری طرح متاثر ہوئے ،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پہلے انسانیت کو دیکھنا ہوگا،مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال مواصلاتی لاک ڈائون ختم کریں ،بھارتی حکومت کو بتادیںدنیاسب دیکھ رہی ہے۔