اوپن یونیورسٹی نے چار سالہ بی ایس)ماس کمیونیکیشن( پروگرام متعارف کردیا

انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ڈویژن)کم از کم45فیصد نمبرزکیساتھ( پاس طلبہ و طالبات بی ایس )ماس کمیونیکیشن(پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں

بدھ 11 ستمبر 2019 14:01

اوپن یونیورسٹی نے چار سالہ بی ایس)ماس کمیونیکیشن( پروگرام متعارف کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء میں چار سالہ بی ایس)ماس کمیونیکیشن(پروگرام متعارف کردیا ہے ،ْ ملک بھر سے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ڈویژن)کم از کم45فیصد نمبرزکے ساتھ( پاس طلبہ و طالبات بی ایس )ماس کمیونیکیشن(پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں جبکہ ٹیوٹوریل کلاسسز اور ورکشاپس صرف اور صرف اسلام آباد اورلاہور میں منعقد ہونگی۔

(جاری ہے)

داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پراسپکٹس میں موجود داخلہ فارم پُر کریں اور فارم کے ساتھ تصدیق شدہ اسناد) میٹرک اور ایف ای( ،ْ شناختی کارڈ یا ب فارم اور فوٹوز بمع داخلہ فیس مسلم کمرشل بینک ،ْ الائیڈ بینک اور فرسٹ وویمن بینک کے کسی بھی برانچ میں 15۔اکتوبر تک جمع کرائیں۔داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے کی سہولت بھی موجود ہی،ْ آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی تفصیلات پراسپکٹس میں موجود ہے۔

شعبہ ماس کمیونیکیشن کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹر ثاقب ریاض کے مطابق شعبہ ماس کمیونیکیشن ایک طویل عرصے سے بی اے )ماس کمیونیکشن(،ْ ایم ایس سی /ایم فل اور پی ایچ ڈی)ماس کمیونیکیشن(پروگرامز نہایت کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے اور ہر سمسٹر میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات فارغ التحصیل ہوتے ہیں۔