Live Updates

پاکستان کی آزادحیثیت قائداعظمؒ کی محنتوں کا ثمر ہے

وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے ویژن کو لے کر ملکی ترقی کے لیے کوشاں ہیں، انصرمجید خان

بدھ 11 ستمبر 2019 16:20

پاکستان کی آزادحیثیت قائداعظمؒ کی محنتوں کا ثمر ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی زبردست قیادت نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ پیدا کیا۔پاکستان کی آزادحیثیت قائداعظم محمد علی جناحؒ کی محنتوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

بانی پاکستان ہمیشہ تحمل، برداشت اور رواداری کی پالیسی پر عمل پیرا رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے ویژن کو لے کر ملکی ترقی کے لیے کوشاں ہیں،ہمیں قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے قائداعظم کے فرمودات کو نظرانداز کرکے صرف کرپشن کے مال سے اپنی جیبیں بھریں، عمران خان قومی اداروں میں خوداحتسابی کانظام لاکر عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات