پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل پروفیشنل گروپ میں داخلے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر یونیورسٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری

بدھ 11 ستمبر 2019 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل پروفیشنل گروپ میں داخلے کے خلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے منتظمین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 18ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ارم غنی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایم فل پروفیشنل صرف فیلڈ میں کام کرنے والوں کے لیے ہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی نان پروفیشنل کو بھی پروفیشنل گروپ میں داخلے دے رہی ہے۔

نا ن پروفیشنل کو داخلے دے کر پروفیشنل کی حق تلفی کی جارہی ہے ۔درخواست گزارنے موقف اپنایا کہ میرٹ پر آنے کے باوجود پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ نہیں دیا گیا۔درخواست گزار نے دوران سماعت پروفیشنل ٹریک کی میرٹ لسٹ بھی عدالت میں پیش کی ۔ استدعاہے کہ عدالت پنجاب یونیورسٹی کو نان پروفیشنل امیدواروں کو داخلے دینے سے روکنے کا حکم دے۔