ڈاکٹر فتح محمد کا ڈاکٹر قمرجہاں مرزاکی وفات پر افسوس کا اظہار

بدھ 11 ستمبر 2019 21:27

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) شیخ الجامعہ سندھ ڈاکٹر فتح محمد نے ڈاکٹر قمرجہاں مرزا اور آئی جی موٹر ویز پولیس اے ڈی خواجہ کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر برفت نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر قمرجہاں مرزا بہترین استادو منتظم تھیں ایک استاد کی حیثیت میں جامعہ کے شعبہ سندھی اور پرووسٹ کی حیثیت میں مارئی گرلس ہاسٹلز میں طویل عرصے تک ان کی سرانجام دی گئی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان کی زیر نگرانی کئی اسکالرز نے ایم فل و پی ایچ ڈی مکمل کی۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سندھی علم و ادب کا بہت بڑا نقصان ہے وائس چانسلر نے ڈاکٹر قمرجہاں مرزا کے لواحقین اور اے ڈی خواجہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :