سی پیک بی آر آئی اور بین العلاقائی ترقی،جامعہ پشاور میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس

بدھ 11 ستمبر 2019 22:43

پشاور۔11ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) جامعہ پشاور میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان سی پیک بی آر آئی اور بین العلاقائی ترقی جامعہ پشاور کے ایریا سٹڈی سنٹر برائے وسطی ایشیا چین و روس میں بدھ کے روز شروع ہوئی جس میں ازبکستان، تاجکستان ، کرغیزستان چین قازقستان روس اور ایران کے سفرا نے شرکت کی کانفرنس دو دن تک جمعرات کی شان تک جاری رہے گی کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شریک چین کے سفیر یا جنگ نے کہا کہ ان کا ملک سی پیک بیلٹ روڑ انیشیٹو کو خطے کیلئے امن و ترقی و آزاد تجارت کا پیامبر سمجھتا ہے اور وہ خطے میں امن یگانگت کسی تنائو کے بغیر پراجیکٹ کو آگے لے کر جانا چاہتا ہے اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں بین العلاقائی ترقی کیلئے خطے کے ممالک کو مواصلات کے موثر نظام کے وجود کو ناگزیر قرار دیا اس موقع پر انھوں نے پشاور کراچی موٹر وے کو جلد مکمل کرنے کیلئے چین کے عزم کا اظہار کیا جبکہ پشاور کابل شاہراہ کو بھی جلد مکمل کرنے کو ناگزیر دیا اس موقع پر انھوں نے چوبیس گھنٹے طورخم بارڈر کو کھولے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کا ملک طورخم پر کسٹمز کولڈ سٹوریج اور ہسپتال کی سہولتیات دینے کا سوچ رہا ہے افتتاحی سیشن کے بعد چینی سفیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے موقف میں کہا کہ کشمیر پر بین الاقوامی معاہدے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں اپنی جگہ موجود ہیں جو کشمیر کے مستقبل کا تعین کریں گی اس موقع پر انھوں نے طالبان امریکی امن معاہدے کے تعطل پر حیرانگی و تعجب کا اظہار کیا اور زور دیا کہ افغانستان پر ہر اس عمل کی تائید کی جائے گی جس سے امن و کثیر الجہتی سیاسی استحکام لایا جائے