ہرنائی۔سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ،ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

بدھ 11 ستمبر 2019 23:12

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ زردآلو کے مقام پر پکنک منانے کیلئے ہرنائی آنے والے سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ایک شخص جان بحق تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں نذدیکی مراکز صحت منتقل کردیا گیا حادثہ میں نصیب اللہ ولد ہدایت اللہ جان بحق جبکہ تین افرادیاسرولد عبدالغنی ، طفیل آغا ولد باقی جان، محمد عمر ولدمحمد زمان اقوام سید سکنہ پشین زخمی ہوئے حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوکر پیش آیا زخمیوں کو ابتدائی اطبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :