
پیرو کی کمپنی نے طویل عرصہ تک چلنے والے لکڑی کے لیپ ٹاپ تخلیق کر لیے
امین اکبر
بدھ 11 ستمبر 2019
23:52

آج کے دور میں کمپنیاں صارفین کی نئی اور مہنگی ڈیوائسز خریدنے پر حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔لیکن پیرو کی ایک کمپنی نے لکڑی کے ایسے سستے لیپ ٹاپ بنائے ہیں جو 10 سے 15 سال تک آرام سے چل سکتے ہیں۔
نئی اور مناسب قیمت میں ٹیکنالوجی کو پیرو کے دور دراز مقامات تک پہنچانے کے لیے کمپیوٹر سپیشلسٹ اور مارکیٹنگ میں ماہر کاراکوس فیملی نے واوا لیپ ٹاپ (Wawalaptop) متعارف کرایا ہے۔
(جاری ہے)
لکڑی کی اس کیسنگ کو مرمت اور اپ گریڈنگ کے لیے الگ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کا وزن کافی ہلکا ہے اور یہ انتہائی پورٹیبل ہے۔ اس کی قیمت 235 ڈالر ہے۔ اس لیپ ٹاپ کے لیے عام مارکیٹ سے 35 ڈالر میں ایک بہتر سرکٹ خرید کر اسے اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔
اصل واوا لیپ 2015 میں لانچ کیے گئے تھے۔ اب اس کا 2.0 ورژن جاری کیا گیا ہے۔ اس میں فری لینکس آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ یہ ریگولر اور سولر دونوں طرح کی چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ لیکن اس کا سب سے اہم فیچر اسے آسانی سے الگ کرنا اور جوڑنا ہے۔
یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس لیپ ٹاپ کو دوسرے ممالک میں لانچ کیا جائے گا یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.