کراچی میں اختیارات کے معاملے پر وزیر قانون کا آرٹیکل 149 کو لاگو کرنے کا بیان حیران کن ہے ،مریم اور نگزیب

حکومت ہر طرح کی لاقانونیت کر رہی ہے،حکمران اب کراچی کے اندر بھی ڈاکہ ڈالنے لگے ہیں ، میڈیا سے بات چیت

جمعرات 12 ستمبر 2019 13:32

کراچی میں اختیارات کے معاملے پر وزیر قانون کا آرٹیکل 149 کو لاگو کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ کراچی میں اختیارات کے معاملے پر وزیر قانون کا آرٹیکل 149 کو لاگو کرنے کا بیان حیران کن ہے ،حکومت ہر طرح کی لاقانونیت کر رہی ہے،حکمران اب کراچی کے اندر بھی ڈاکہ ڈالنے لگے ہیں ۔جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ احتساب عدالت کے اندر آج بھی کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکا ،55 شاہد خاقان عباسی کو جبکہ مفتاح اسمعیل کو گرفتار کیے 37 دن ہو گئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران الحق ایک پروفیشنل ہیں تاہم جتنے لائق لوگ ہیں وہ اب جیل میں یا نیب کی حراست میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 55 دنوں بعد بھی نیب ریفرنس دائر نہیں کر سکا۔ انہوںنے کہاکہ شاید خاقان عباسی نے سستا ترین ایل این جی ٹرمینل لگایا اس وجہ سے انہیں سزا ملی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نالائق اور نا اہل لوگ اب وہاں پر بھی تیسرا ایل این جی ٹرمینل لگا رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ عمران الحق کو دوستی کی وجہ سے ایم ڈی لگانے کے الزام پر ریفرنس بنایا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک نالائق نااہل اور سلیکٹڈ حکومت رہے گی یہ سب اندر ہی رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی کے دعویدار کہتے ہیں تبدیلی کھاو روٹی نہ کھائو،کاروباری طبقے کو چھوٹ دے دی جاتی ہے اور سالانہ ایتھنول کی مد میں 4 ارب روپے معاف کر دئیے گئے ،ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی 13 فیصد ہو گی ۔

انہوںنے کہاکہ چھوٹی ذہنیت کے وزیر اعظم نے حمزہ شہباز شریف کا کھانا بند کر دیا ۔انہوںنے کہاکہ کراچی میں اختیارات کے معاملے پر وزیر قانون کا آرٹیکل 149 کو لاگو کرنے کا بیان حیران کن ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت ہر طرح کی لاقانونیت کر رہی ہے،حکومت اب کراچی کے اندر بھی ڈاکہ ڈالنے لگی ہے۔