سرگودھا‘ 55 سالہ شخص کو سر میں گولی مار کرلاش دریا کے کنارے کھیتوں میں پھینک دی گئی

پولیس نے لاش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:14

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) 55 سالہ شخص کو سر میں گولی مار کر نعش دریا کے کنارے کھیتوں میں پھینک دی گئی جسے پولیس نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ بھیرہ کے قریب دریائے جہلم کے کنارے واقع کھیتوں سے 55 سالہ شخص کی نعش برآمد کر لی گئی جسے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔مقتول کی جیب سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈ کے مطابق مقتول صابر مسیح کا تعلق سرائے مغل پتوکی ضلع قصور سے ہے۔ بھیرہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :