Live Updates

وزیراعظم پاکستان عمران خان (آج) مظفرآباد میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے خطاب کریں گے

مودی آج مقبوضہ کشمیر کے کسی شہر ، گائوں میں نہیں جاسکتا اور دوسری جانب پاکستان کا وزیراعظم جہاں چاہے آزاد کشمیر میں آجاسکتا ہے‘خواجہ فاروق احمد

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری خواجہ فاروق احمد نے آزاد کشمیر کے عوام بالخصوص مظفرآبادڈویژن کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا تخصیص آج یونیورسٹی کالج گرائونڈ آئیں جہاں وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے خطاب کرینگے ۔ خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی پارٹی کا جلسہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان دنیاکو مظفرآباد کے اس جلسے سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مودی اور وزیراعظم عمران خان میں یہی فرق ہے کہ مودی آج مقبوضہ کشمیر کے کسی شہر ، گائوں میں نہیں جاسکتا اور دوسری جانب پاکستان کا وزیراعظم جہاں چاہے آزاد کشمیر میں آجاسکتا ہے ۔ یہی رائے شماری ہے جو دنیا کو دکھانا مقصود ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کے جھنڈے نہ لائیں صرف آزاد کشمیر کے پرچم ساتھ لائیں تاکہ عوام میں مکمل یکجہتی کا اظہار رہے ۔ تمام ریلیاں ، جلوس ، جلسہ گاہ میں 2بجے تک پہنچ جائیں تاکہ عمران خان جو ٹھیک 3بجے جلسہ گاہ میں آئیں گے تو انہیں گرائونڈ سمندر کا منظر پیش کررہا ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات