سرگودھا‘ 3 مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل جبکہ ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاںبحق اور بیٹی زخمی ہو گئی

جمعہ 13 ستمبر 2019 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) 3 مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد کو قتل جبکہ ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار جاںبحق اور بیٹی زخمی ہو گئی جن کو پولیس نے ہسپتالوں میں منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔زرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ پر ضلع کونسل جوہرآباد کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے محلہ سنبلیاں والا ہڈالی کے 65 سالہ گل شیر کو قتل کردیا اور فرار ہو گے مقتول کے بیٹے ہاشم نے کھچہ عرصہ قبل شانی کے بھائی عدنان کو قتل کیا تھا۔

پولیس نے نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ چوک اعظم کے علاقہ میں مسلح شخص یاسر نے شادی شدہ خاتون شکیلہ بی بی کو دن دیہاڑے ویرانے میں بلوا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار لیا۔

(جاری ہے)

ملزم یاسر کے مقتولہ شکیلہ بی بی سے تعلقات تھے جس نے جھانسہ دے کر جنگل میں ملنے کے بلایا اور موت کے گھاٹ اتار دیا جو ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی بتلائی جا رہی ہے۔

سرگودھا لاہور روڈ پر دودہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر مڈھ رانجھا سے آنے والے محمد یونس جاںبحق اور ان کی محکمہ تعلیم میں آفیسر بیٹی شمسہ توحید شدید زخمی ہو گئی جن کو بھاگٹانوالہ ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔