Live Updates

حجرہ شاہ مقیم میں بھائی نے غیرت کے نام پربہن اور کزن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارر دیا،ملزم فرار ہو گیا

ڈی پی او اوکاڑہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم،ٹیم تشکیل دیدی گئی

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:07

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2019ء) حجرہ شاہ مقیم کے بھائی نے اپنی بہن بشری اور کزن فوزیہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقحجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں جواہر سنگھ کے اقبال جراح کی بیٹی 21 سالہ بشری اور بھتیجی 22 سالہ فوزیہ اپنے سسرال سے گھریلو ناچاقی پر ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھیں جس پر اقبال کے بیٹے اکرم نے مبینہ طور پر مشتعل ہو کر اپنی حقیقی بہن بشری بی بی اور کزن فوزیہ بی بی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے دونوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گیئںجسکے بعد قاتل فرار ہو گیا،این این آئی کے مطابق واقعہ کی اطلاع پاکر ایس ایچ او تھانہ صدر دیپالپور ملک طارق اعوان نفری کے ہمراہ جائے واردات قتل پر پہنچ گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات