لوئردیر ،فلاحی تنظیم خیر خواہ زلمی بارون کی طرف سے غریب اور مستحق سکول طلباء میں اسٹیشنری سامان کی تقسیم

جمعہ 13 ستمبر 2019 15:15

لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) فلاحی تنظیم خیر خواہ زلمی بارون نے غریب اور مستحق سکول طلباء میں سکول بیگ ،کاپیاں و دیگر سٹیشنری سامان تقسیم کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق فلاحی تنظیم خیر خواہ زلمی بارون کی جانب سے گورئمنٹ پرائمری سکول بارون کے غریب اور مستحق سکول طلباء میں سکول بیگز اور کاپیاں تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

خیرخواہ زلمی بارون کے صدر مجیداللہ نے تنظیم کی جانب سے 20 سکول بیگ جبکہ 50 طلباء میں کاپیاں اور پینسلز تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر صدر خیرخواہ زلمی بارون مجیداللہ نے کہا کہ خیرخواہ زلمی فلاحی تنظیم کے قیام کا مقصد دکھی اور غریب افراد کی مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ خیر خواہ زلمی فلاحی تنظیم مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھے گی اور غریب، لاچار اور بے سہارا افراد کو اپنی مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :