نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالرزاق پندرانی کے بھائی عبدالصمد پندرانی انتقال کر گئے

جمعہ 13 ستمبر 2019 16:53

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما عبدالرزاق پندرانی کے بھائی، دلدار علی پندرانی کے والد، ڈاکٹر عبدالرحمن پندرانی، سعید علی پندرانی تراب علی پندرانی کے چچا عبدالصمد پندرانی انتقال کر گئے۔جن کی نماز جنازہ شہید عبدالغفار سیال کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیر آبادکے ضلعی صدر میر مٹھا خان رند، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نصیر آباد کے ضلعی صدرعزیز احمد بلوچ،پاکستان تحریک انصاف نصیر آباد کے سینئر رہنما،سابقہ کونسلر شیر احمد کھیازئی،بوہڑ قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین،پی ٹی آئی نصیر آباد کے سینئر رہنمامحمد یونس بوہڑ، نیشنل پارٹی نصیر آباد کے صدرجاگن خان مغیری،نائب صدر محمد شریف ابڑو، سٹی کے صدر نزیر ناز مینگل،اناج منڈی نصیر آباد کے صدرلعل بخش مغیری و دیگر سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی، سماجی علاقائی معتبرین و معززین نے شرکت کی جبکہ تعزیت کا سلسلہ وارڈ چار پندرانی ھاوس ڈیرہ مراد جمالی میں جاری ھے دریں اثنا پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے جنرل سیکریٹری علی جان منگی نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے دیں۔