تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی ، مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نے ہزاروں کارکنان کے ساتھ وزیراعظم کے مظفر آباد میں جلسہ میں شرکت کی
جمعہ 13 ستمبر 2019 23:41
(جاری ہے)
چیف ارگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مظفر آباد کا جلسہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس نے دنیا کو مقبوضہ اور آزاد کشمیر میں فرق واضح کرکے دکھادیا ہے۔
مظفر آباد میں آزاد انسانوں کا سمندر مودی سرکار کی بے شرمی اور بربریت کے خلاف آواز ہے۔ سیف اللہ خان نیازی نے مزید کہا کہ ایل او سی کے اس پار سری نگر میں زندگی محاصرے اور کرفیو میں جکڑی ہوئی ہے۔ دنیا بھر سے مودی کی فسطائیت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ نازی مودی کو بزور قوت کشمیر پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی جب مظفر آباد جلسہ گاہ پہنچے تو وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر عامر کیانی نے کہا کہ آج پوری دنیا کی نگاہیں مظفر آباد یونیورسٹی گراؤنڈ پر لگی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے بطور سفیر کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔ مظفر آباد کی دوسری جانب نوے لاکھ کشمیری گھروں میں قید کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سفاک مودی سرکار اقوم متحدہ کی قرادادوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیر پر مستقل قبضہ چاہتی ہے۔اہل کشمیر نے طاقت کے زور پر بھارتی غلامی کی زنجیریں پہننے سے مکمل انکار کردیا ہے۔ بہادر کشمیری بھائی، بہنیں بیٹیاں دیکھ رہی ہیں کہ پاکستان پوری قوت سے انکے ساتھ کھڑا ہے۔عامر محمود کیانی نے مزید کہا کہ بھارت سرکار کو کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کرنا ہوگا۔ وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب آزادی کا سورج جنت نظیر کشمیر میں طلوع ہوگا۔ مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ پوری جرات سے کشمیریوں کی آواز بننے اور بھارت کو واضح پیغام دینے پر قوم وزیراعظم عمران خان کی شکرگزار ہے۔ بھارت کشمیریوں کو مزید غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا۔وزیراعظم عمران خان کی صورت میں مظلوم کشمیریوں کو توانا آواز میسر آچکی ہے۔آج دنیا بھر کے اہم فورمز پر کشمیر کی آواز گونج رہی ہے۔او آئی سی، یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھارت کے مظالم کے خلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں۔زاہد کاظمی نے مزید کہا کہ امریکہ و برطانیہ کے ایوانوں سے بھی کشمیریوں کے حق میں آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب بھی تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا، نیویارک کے گلی کوچوں سے دنیا فاشسٹ مودی کی مذمت میں آوازیں سنے گی۔ مودی دنیا میں جہاں بھی جائے گا سفاک قاتل کے طور پہچانا جائے گا۔ تحریک انصاف دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو ساتھ ملا کر اپنے کشمیری بھائیوں کی آواز میں آواز ملائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اہل کشمیر کیلئے حق خود ارادیت کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.