غوطہ خور خاتون نے زیر آب چہل قدمی کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 ستمبر 2019 23:52

غوطہ خور خاتون نے زیر آب چہل قدمی کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ترکی سے تعلق رکھنے والی غوطہ خور خاتون نے بغیر آکسیجن ماسک کے زیر آب چہل قدمی کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے ایک سانس میں زیر آب 267 فٹ اور 8.6 انچ تک چہل قدمی کی۔

(جاری ہے)


بلج سلینجیجیرے نے خواتین کی کیٹیگری میں تو عالمی ریکارڈ بنایا ہی ہے لیکن انہوں نے مردوں کا 267فٹ 3.24 انچ  زیر آب چہل قدمی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
بلج  نے اس سے پہلے 2017 میں 220 فٹ 4.08 انچ زیر آب چہل قدمی کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا لیکن اسی  سال روسی ایتھلیٹ مارینا  کازانکوف نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بلج نے حالیہ ریکارڈ  استنبول کے مائی ورلڈ کلب  سوئمنگ پول میں ایک بڑے مجمع کے سامنے بنایا۔


متعلقہ عنوان :