تھانہ گولڑہ پولیس کی بڑی کارروائی ،چار رکنی گر وہ گرفتار ،موبائل ، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) تھانہ گولڑہ پولیس نے بڑی کارروائی کے دور ان چار رکنی گر وہ کو گرفتار کر کے موبائل ، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ گولڑہ اور رمنا کے علاقوں میں سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ گرفتارکرلیا گیا ۔ ملزمان میں عبدالحد، ارسلان، وقار اور عدنان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے 8موبائل فون، تین پسٹلزاور تین موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے،ملزمان جی ٹین،جی الیون،ایف الیون،ای الیون، ڈی بارہ تھانہ گولڑہ،رمنا اور شالیمار کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے پرس و موبائل فون چھینتے تھے۔ملزمان نے سٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں سات مقدمات درج ہیں، کارروائی ایس ایچ او تھانہ گولڑہ سب انسپکٹر محمد اقبال گجر اور ٹیم نے کی۔ آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز نے گولڑہ پولیس ٹیم کو شاباش کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔