بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، چار افراد زخمی

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:26

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئی. شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ تپی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ چار افراد کو زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر میرانشاہ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کی شناخت شیر آیازاور زخمیو ں کی سلیم ،مہران ،سعداللہ اور شاد اللہ کے نام سے ہوئی۔