امریکا کا پاک افغان سرحد پر حملہ، اسامہ بن لادن کا بیٹا ہلاک کر دیا گیا

امریکی وائٹ ہاوس نے حمزہ بن لادن کی تصدیق کرتے ہوئے اسے القاعدہ کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:05

امریکا کا پاک افغان سرحد پر حملہ، اسامہ بن لادن کا بیٹا ہلاک کر دیا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2019ء) امریکا کا پاک افغان سرحد پر حملہ، اسامہ بن لادن کا بیٹا ہلاک کر دیا گیا، امریکی وائٹ ہاوس نے حمزہ بن لادن کی تصدیق کرتے ہوئے اسے القاعدہ کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے میں خصوصی آپریشن کیا گیا تھا اور اسی دوران اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن مارا گیا۔ حمزہ بن لادن القاعدہ کے کئی اہم معاملات دیکھتا تھا اور کئی دہشت گرد تنظیموں سے رابطے میں تھا۔ وائٹ ہاوس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ بن لادن کی موت یقینی طور پر القاعدہ کیلئے کسی دھچکے اور بڑے نقصان سے کم نہیں ہوگی۔ حمزہ بن لادن کی موت سے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی قوت میں کمی آئے گی۔ حمزہ بن لادن کی موت کی خبریں کئی روز سے گردش کر رہی تھیں تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق اب کی گئی ہے۔