Live Updates

سستے اور فوری انصاف کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا مشن، سمن کے اجراء، وصولی اور عدالتی حاضری سے شہادتیں ریکارڈ کرنے تک کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اتوار 15 ستمبر 2019 13:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) زیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، سمن کے اجراء، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کرنے تک کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوڈ آف سول پروسیجر کا ترمیمی بل حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھتا ہوا موجودہ حکومت کا مثبت قدم ہے،اس کے ذریعے سمن کے اجراء، وصولی اور عدالتی حاضری سے لے کر شہادتیں ریکارڈ کرنے تک کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ اور وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، اس سے پہلیایک نسل مقدمہ درج کرتی اور تیسری نسل تک پہنچ کر اس کا فیصلہ ہوتا تھا لیکن اب سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنے کی قانونی شرط لاگو کی جارہی ہے تاکہ لوگوں کی انصاف تک جلد از جلد رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلام میں خواتین کوحاصل وراثتی حق معاشرتی اورقانونی پیچیدگیوںکی نذر ہو چکا تھا، ریاست مدینہ کی طرز پر تشکیل دیے جانے والے معاشرے کے لئے پرعزم وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں تشکیل پانے والا یہ قانون خواتین کے جائیداد میں حصے کا حصول یقینی بنانے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کیلئے بل تیار کیا ہے،کئی دہائیوں سے پاکستانی جیلوں میں قید خصوصا خواتین، بچے اور دیگر مستحق، نادار قیدی جو قانونی معاونت کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات کی پیروی سے قاصر تھے،اس اتھارٹی کے قیام سے ان کی قانونی معاونت یقینی بنائی جا سکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اب ان بے گناہ اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا لیا ہے، اس اتھارٹی کے قیام سے سے انہیں فوری انصاف کی فراہمی کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات