بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے حوالدار ناصر حسین کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

اتوار 15 ستمبر 2019 15:40

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے حوالدار ناصر حسین کو آبائی علاقے نارووال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حوالدار ناصر حسین کا جسد خاکی جب ان کے آبائی گاؤں فصیح پور نارووال پہنچا تو باہمت اہلخانہ اور بڑی تعداد میں جمع ہونے والے افراد نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شہید کا استقبال کیا۔

شہید حوالدار ناصر حسین کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال اور پاک فوج کے افسران سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔