انجمن تاجران تربت کا جنرل باڈی اجلاس ، نئی کابینہ کے انتخابات ، اسحاق روشن دشتی صدرمنتخب

اتوار 15 ستمبر 2019 21:05

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) انجمن تاجران تربت کا جنرل باڈی اجلاس اتوار کے روزقائم مقام صدر جمال مری کی صدارت میں مقامی ہوٹل کے ہال میں منعقد ہواجس میں انجمن تاجران کے ممبران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، اجلاس میں انجمن تاجران تربت کی نئی کابینہ کے انتخابات کرائے گئے جس کیلئے 3رکنی الیکشن کمیٹی بنائی گئی جس کے سربراہ حاجی شہدوست دشتی تھے جبکہ ممبران نثار آدم جوسکی اور اعجازعلی محمدجوسکی تھے ، مقررہ وقت تک صرف ایک پینل نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، الیکشن کمیٹی کے مطابق صدر اسحاق روشن دشتی ، سنیئرنائب صدر حاجی کریم بخش ، جونیئرنائب صدر جمال مری، جنرل سیکرٹری غلام اعظم دشتی، سنیئرجوائنٹ سیکرٹری نثار آدم جوسکی، جونیئرجوائنٹ سیکرٹری یوسف جان ، لیبر سیکرٹری حاجی کریم، پریس سیکرٹری اعجازعلی محمدجوسکی اور خازن عبدالحکیم دشتی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ،نومنتخب کابینہ کے عہدیداراں سے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی شہدوست دشتی نے حلف لیا،اجلاس میں انجمن تاجران تربت کے مرحوم صدر حاجی شیرمحمدجوسکی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اورکہاگیاکہ مرکزی انجمن تاجران کے ساتھ مل کر تربت میں تاجربرادری کو درپیش مختلف ایشوز کو حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔