سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے جولائی اگست میں 3730.2 ملین ڈالر زرمبادلہ ارسال کیا

پیر 16 ستمبر 2019 13:31

سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے جولائی اگست میں 3730.2 ملین ڈالر زرمبادلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 3730.2 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطا بق جولائی اوراگست کے مہینوں میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 3 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے 4071.1 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اگست کے مہینہ میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طورپر1690.9 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا، یہ رقم جولائی کے مقابلے میں کم ہے جس کی بنیادی وجہ عیدالالضحیٰ کی وجہ سے پڑنے والے اثرات ہیں۔اعدادوشمارکے مطابق سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،امریکا اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے اس مدت میں بالترتیب 377.58، 384.51، 297.41 اور250.20 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا۔

(جاری ہے)

اسی طرح خلیج تعاون کونسل کے ممالک بشمول بحرین، کویت، قطر اورعمان میں مقیم پاکستانیوں نے بالترتیب 158.60 اور58.14 ملین ڈالر مالیت کازرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ملائشیا، ناروے، سویٹزرلینڈ۔ آسٹریلیا، کینیڈا اورجاپان کی جانب سے مجموعی طورپر200.42 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا گیا۔گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر9.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔