کراچی: لانڈھی میں ٹائر فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، لاکھوں کا نقصان

پیر 16 ستمبر 2019 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں نجی ٹائر فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے صنعتی علاقے میں مشہور ٹائر برانڈ کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر ٹائر بنانے کی جگہ پر آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے کچھ حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔

اطلاع ملی تو فوری طور پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں پہنچیں جبکہ ایک پورٹ قاسم کے فائرٹینڈر نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا، فائر ٹینڈرز نے کچھ گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا۔واقعے میں موٹر سائیکل والے زیادہ تر ٹائر جل گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجوہات نہیں پتہ چل سکیں، واقعے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :