لیاری میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر عبدالرئوف جاں بحق

پیر 16 ستمبر 2019 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) لیاری میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری گلستان کالونی مدینہ مسجد کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ملبے تلے دب گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 40سالہ عبدالروف ولد حاجی غلام جیلانی کے نام سے کی گئی اور ورثا بنا کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :