سرفرازاحمد کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ لینے والے باﺅلرز کی تلاش
2 اہم باﺅلرز کی ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی کے بعد متبادل ڈھونڈناہے ،یاسر شاہ کے ساتھ سپورٹنگ سپنر کو بھی رکھنا پڑےگا:قومی کپتان
ذیشان مہتاب پیر 16 ستمبر 2019 17:18
(جاری ہے)
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کپتانی کی مدت کا تعین کرنا ان کا اختیار نہیں البتہ انہیں اطمینان ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیلئے انہیں کپتان مقرر کردیا گیا ہے اور اب پی سی بی جسے بھی بہتر سمجھے گا ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات ان کیلئے بطور کپتان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بہترین روابط ہیں اور ورلڈ کپ میں بھی بورڈ حکام کے ساتھ ان کا مسلسل رابطہ جو ان کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتے رہے تھے اور انہیں امید ہے کہ اب بھی یہ حمایت اور سرپرستی جاری رہے گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان کا کہنا تھا کہ دو اہم پیسرز محمد عامر اور وہاب ریاض کی طویل فارمیٹ کی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد اب دیکھنا ہوگا کہ ایسے باﺅلرز کون سے ہیں جو وکٹیں حاصل کرسکتے ہیں اور اس کیلئے لازمی طور پر یاسر شاہ کے ساتھ ایک سپورٹنگ سپن باﺅلر کو قومی ٹیم میں شامل کرنا ہوگا کیونکہ ٹیسٹ میچوں میں حریف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنےکی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انکے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات ہیں اور امید ہے کہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے سے بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کے کپتان نے واضح کیا کہ انہوں نے بیٹنگ آرڈر میں اپنے نمبر کا بھی تعین کرلیا ہے اور کوشش یہی ہوگی کہ وہ اپنے نمبر پر ہی بیٹنگ کریں کیونکہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بھی مددگار ثابت ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.