
4سالوں سے ایک ہی جگہ کھڑے ہو کر مالک کا انتظار کرنے والے وفادار کتے کو ایک نہیں دو مالک مل گئے
امین اکبر
پیر 16 ستمبر 2019
23:54

تھائی لینڈ میں ایک گم شدہ کتا ایک ہی جگہ کھڑا اپنے مالک کا انتظار کرتا رہا۔ سوشل میڈیا کی مہربانی سے یہ کتا اپنے مالک سے مل گیا ہے۔
لیو نامی ایک آوارہ کتا پچھلے 4 سالوں سے تھائی شہر کھون کائن کے انٹرسیکشن پر کھڑا رہتا تھا۔ پچھلے ماہ ایک فیس بک صارف نے لیو کی تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کی اور بتایا کہ یہ کتا ہر روز اسی جگہ بیٹھا رہتا ہے، جیسے یہ کسی کا انتظار کر رہا ہو۔صارفین نے پہلے سمجھا کہ کسی نے اس کتے کو ترک کر دیا ہے لیکن یہ کتا دیکھنے میں کافی صحت مند لگتا تھا جبکہ ترک کیے ہوئے کتوں کی صحت کافی کمزور ہو جاتی ہے۔بعد میں معلوم ہوا کہ ایک خاتون ہر روز اس کتے کے لیے خوراک اور پانی لے کر آتی ہیں، جس کی وجہ سے اس کی صحت کافی اچھی ہے۔
(جاری ہے)
لیو کی کہانی جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صرف فیس بک پر ہی اس کی تصاویر سینکڑوں بار شیئر کی گئی۔جلد ہی یہ تصاویر لیو کے اصل مالک تک پہنچ گئی۔
64 سالہ نانگ نوئی سیتیسام کا تعلق تھائی لینڈ کے روئی ات صوبے سے ہے۔نانگ نوئی کی بیٹی نے جب انہیں اُن کے پالتو کتے بون بون کی تصویر دکھائی تو انہیں دل کا دورہ پڑتے پڑتے بچا۔16 فروری 2015 کو نانگ نوئی اور اُن کے شوہر کھون کائن شہر میں اپنی بیٹی سے ملنے گئے تھے۔ واپس پر ایک اشارے پر رکنے کے دوران بون بون گاڑی میں سے چھلانگ لگا کر نکل گیا اور اس کی مالکن کو پتا بھی نہ چلا۔جب وہ آگے گیس اسٹیشن پر رکے تو انہیں معلوم ہوا کہ بون بون جا چکا ہے۔خاتون اوران کا شوہر واپس بھی گئے لیکن انہیں بون بون کہیں نظر نہیں آیا۔ 6 ستمبر کو جب انہوں نے لیو کی تصویریں دیکھی تو فوراً ہی پہچان لیا کہ یہ بون بون ہے۔جب انہیں معلوم ہوا کہ بون بون سالوں سے اُن کا انتظار کر رہا ہے تو ان کا دل بھی پگھل گیا۔
نانگ نوئی اوراُن کی بیٹی گاڑی میں بون بون کے پاس پہنچے تو کتا اپنی سابقہ مالکن کو دیکھ کر دم ہلانے لگا لیکن وہ ان کے ساتھ جانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ نانگ نوئی کو اندازہ ہوگیا کہ بون بون اپنی نئی مالکن جس نے اس کا بیماری میں خیال رکھا تھا کے ساتھ مانوس ہوگیا ہے۔ نانگ نوئی نے اسے ساتھ لے جانے کے لیے زبردستی نہیں بلکہ انہوں نے اسےساؤولاک کے ساتھ رہنے دیا۔ اب دونوں ماں بیٹی وقتاً فوقتاً اسے دیکھنے کے لیے جاتی رہتی ہیں۔
لیو / بون بون کی کہانی نے لاکھوں سوشل میڈیا صارفین کے دل پگھلا دئیے اور یہ کہانی ساری دنیا میں وائرل ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.