Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں جدوجہدآزادی تاریخی موڑ لے چکی ہے،دنیااب کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی، عثمان بزدار

منگل 17 ستمبر 2019 20:22

مقبوضہ کشمیر میں جدوجہدآزادی تاریخی موڑ لے چکی ہے،دنیااب کشمیر کو ..
لاہور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں جدوجہدآزادی تاریخی موڑ لے چکی ہے،دنیااب کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیر ایشو پرنریندر مودی کو بولڈ کردیاہے۔

کشمیر پر مودی اوربھارتی حکومت کا بیانیہ پٹ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں7ہفتے سے جاری کرفیو اورپابندیوں کا سلسلہ عالمی برداری کیلئے سوال بن چکا ہے ۔بھارت کیسا ملک ہے ،انسان ماردئیے جاتے ہیں اورگائے کوماتا بنا کر پوجاجاتا ہے ۔ سرینگر میں باغات کو نذرآتش کرنا کشمیریوں کو معاشی طورپر تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے ۔انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں مودی سرکارکی انتہاء پسندی بے نقاب ہوگئی ہے۔بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کے اداروں اورکارکنوں کو دھمکانا قابل مذمت ہے ۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کے تحفظ کے عہد کا مذاق اڑا رہا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات