قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلز (کل) شروع ہوں گے

منگل 17 ستمبر 2019 21:38

قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلز (کل) شروع ہوں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلز (کل) بدھ سے کراچی میں شروع ہوں گے۔ منتخب ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ ٹرائلز میں شرکت کیلئے 37 کھلاڑیوں کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی طلب کر لیا گیا ہے اور ٹرائلز 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ٹرائلز کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ سیریز اکتوبر کے تیسرے ہفتہ میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔