ایک گروپ نے 2044 ریت کے قلعے بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 ستمبر 2019 23:50

ایک گروپ نے 2044 ریت کے قلعے بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک ویلش کمیونٹی گروپ کے سینکڑوں افراد نے رضاکارانہ طور پر 2044 ریت کے قلعے بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
بیوٹی فل بیری کمیونٹی گروپ نے فیس بک پر 5 ہزار ممبران  مکمل ہونے کی خوشی میں ساحل سمندر میں ریت کے قلعے بنانے کے مقابلے کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

اس کمیونٹی کے سینکڑوں مردوں، عورتوں اور بچوں نے وائٹ مور بے ساحل پر جمع ہو کر ریت کے قلعے بنائے۔
گروپ کا کہنا ہے کہ  انہیں ہر قلعے پر 4 ٹاور بنانے تھے اور یہ سب  ایک ساتھ ہونے ضروری تھے۔منتظمین کا کہنا ہے کہ  اس موقع پر گینیز ورلڈ  ریکارڈ کا نمائندہ بھی موجود تھا۔اس تقریب میں 2044 ریت کے قلعے بنا کر 1924 ریت کے قلعوں کا پرانا ریکارڈ توڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :