Live Updates

مریم نواز کے حق میں فیصلہ قابل ستائش ہے‘ شاہ غلام قادر

بدھ 18 ستمبر 2019 15:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے پاکستان مُسلم لیگ (ن) کی سینئر راہنماء محترمہ مریم نواز نائب صدر پاکستان مُسلم لیگ (ن) کے حق میں الیکشن کمشن آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مثبت پیش رفت ہے، حق دھیمے دھیمے اپنی منزل ضرور حاصل کرتا ہے۔

(جاری ہے)

محترمہ مریم نواز عوامی لیڈر ہیں اُنہیں صرف میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم کی بیٹی ہونے کے ناطے سزا دی جا رہی ہے جس کا سد باب جلد ہو گا اور وہ پاکستانی عوام کی قیادت کر سکیں گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات