پہلا لیاری لٹریچر فیسٹیول 21 او22ستمبر2019 کو منعقد کیا جائے گا، اختر بلوچ
پہلے لیاری لٹریچر فیسٹول میں لیاری کے اصل رنگ کو اجاگر کرناہے،3 ہزار سے زائد لوگ پاکستان بھر سے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے
بدھ 18 ستمبر 2019 23:58
(جاری ہے)
ایل ایل ایف کے کلیدی اغراض پرروشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، ادب اورفنون کے زریعے معاشرتی ہم آہنگی کا فروغ، کراچی خاص کر لیاری کااصل ادبی و فن دوست رخ پیش کرنا اور جامعات و تعلیمی اداروں میں پر امن ماحول کوتقویت دینا ہمارے مقاصد میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امن، محفوظ جامعات اور سماجی ہم آہنگی بہ زریعہ ادب، فن اور ثقافت ایل ایل ایف کا موضوع ہے۔جامعہ کے وائس چانسلرڈاکٹراختر بلوچ کا کہنا تھا کہ نہ صرف طلبہ کی فکری تعمیر و ترقی بلکہ جامعات کے کلیدی کردار کو مستحکم کرنے کی خاطر جامع نے ہمیشہ ایسے پروگرامز میں معاون کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے مہردر آرٹ اینڈ پروڈکشن کے اس اقدام کو سراہا اور لوگوں کو پہلے لیاری لٹریچر فیسٹول میں بھرپور شرکت اور لیاری کے اصل رنگ کو اجاگر کرنے کی دعوت دی۔ ڈائریکٹر مہردر جناب وحید نور نے کہا کہ اس میں شرکت کی دعوت عام ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ اس تقریب میں ہزار سے زائد لوگ پاکستان بھر، خاص کر کراچی اور اس کے مختلف علاقوں سمیت نزدیک تریں اضلاع سے بھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔وحید نور نے ان خیالات کا اظہار کیا جو ایل ایل ایف کی مشاورتی کمیٹی کے ممبر اور مشھور شاعر بھی ہیں۔ نور صاحب نے میلے کی اہم خصوصیات بتائیں جس میں پینل ڈسکشن، دو مشاعرے (پہلے دن مادری زبانوں جبکہ دوسرے دن اردو زبان میں منعقد ہوگا جس میں مشھور شاعر جوش ملیح آبادی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا)فلموں کی نمائش، موسیقی، مشھور روایتی رقص لیوہ اور قوالی شامل ہیں۔سعدیہ بلوچ نے ایک اہم خصوصیت کو اجاگر کیا کہ اس دوران مختلف موضوعات پر نوجوانوں کے لیئے پانچ اور بچوں کے لیئے چار تربیتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مشھور تربیت کاراس دو روزہ میلے کے دوران تربیت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اندازا سے زائد مختلف ادارے اور تنظیمیں اس میں شرکت کر رہی ہیں۔مشھورسماجی کارکن اور ایل ایل ایف کی مشاورتی کمیٹی کے ممبر عابد بروہی کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ لیاری کیانسان دوست اور منفرد ماحول کا احیا کیا جائے، جو کہ ناں صرف کراچی کی ماں ہے بلکہ سماجی و سیاسی سرگرمیوں کی نرسری رہا ہے۔وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون اورسائنس کہ معلم ڈاکٹراصغر دشتی نے کہا کہ یہ ایک زبردست تقریب ہوگی کہ جو لوگوں کو جامعات، کراچی والوں کو ادب، فنون، ثقافت اور لیاری کی انفرادیت کے درمیاں پل کا کام کرے گی۔ پروگرام آفیسر پروین ناز نے کہا کہ ہم پرجوش ہیں کہ ہم سماجی ہم آہنگی کو بڑھاوا دینے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور عوام کو ایک ثقافتی، ادب و فنون سے بھرا ماحول جامع میں فراہم کر رہے ہیں جو ہمیں ماضی حال اور مستقبل کو سمجھنے، جائزہ لینے، میں معاون ہوگا۔ یہ میلہ ہزاروں لوگوں کا خواب ہے جنھوں نے مختلف جہتوں اور وقتوں میں جد و جہد کی، آئیے اس خواب مشترکہ کی تعبیر میں بھرپور شرکت کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.