اپوزیشن جذباتی سیاست نہ کر ے ، ملک کسی لاک ڈائون اور احتجاجی تحر یک کا متحمل نہیں ہوسکتا ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
جمعرات 19 ستمبر 2019 18:03
(جاری ہے)
وہ گور نر ہائوس لاہور میں انٹر نیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے زیر اہتمام ''ہسپتال کے عملے پر تشدد نہیں بھروسہ کریں ''مہم کی افتتاحی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر چیئر مین ہلال احمرپاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی چیئر مین ہلال احمر پنجاب جسٹس (ر) شیخ فاروق 'سیکرٹری ہلال احمر خالدبن مجید 'سیکرٹری ہلال احمر پنجاب محمد زائد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے اپنی ناقص پالیسوں کی وجہ سے صحت کے شعبے کو بدتر ین مسائل کا شکار کردیا ہے مگر صحت کے شعبے میں مثالی اقدامات ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے مگر مسائل کو حل کر نے میں ابھی وقت لگے گا جبکہ میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کاکیس لڑ اہے اور وزیر اعظم عمران خان دورہ امر یکہ کے دوران بھی امر یکی صدر ٹر مپ سمیت دنیا کے دیگر حکمرانوں سے ملاقات اور جنر ل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بھی مسئلہ کشمیر پر حقائق دنیا کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 45دنوں سے زائد ہو چکے ہیں کہ بھارت نے کشمیر میں کر فیو لگا کر اس کا دنیا سے رابطہ مکمل طور پر ختم کر رکھا ہے آج بھارت کے اپنے سیاستدانوں کو بھی کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں انشاء میں بھی بہت جلد امر یکہ سمیت دیگر یورپی ممالک کا دورہ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں لوگ جذباتی باتیں کرتے ہیں مگر موجودہ حالات میں20کروڑ پاکستانی عوام اور سیاستدانوں کو کشمیر یوں کا ساتھ دینا ہوگا اس وقت کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت کا لاک ڈائون کر نا یا جلسے جلوسوں کی سیاست کر نا ملک اور قوم کے مفادمیں نہیں اس لیے اپوزیشن سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں‘چیئر مین ہلال احمرپاکستان ڈاکٹر سعید الٰہی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھروسہ کر یں مہم کے ذریعے لوگوں اس بات کی آگا ہی دی جائیگی کہ ہسپتال میں جاری طبی عملے کی سر گر میوں میں مداخلت کر نا مر یضوں کیلئے نقصان دہ وہسکتا ہے تشدد کے بیشتر واقعات میں طبی عملے کو مر یضوں کے لواحقین کی جانب سے تشدد کا سامنا کر نا پڑ ا ہے اس مہم کا ایک بڑ اہدف مر یضوں کے لواحقین اور تیمارداروں کے رویے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔مزید اہم خبریں
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.