Live Updates

رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں کمی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

زرِ مبادلہ میں اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر مستحکم ہو گی اور ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گی: رضا باقر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 19 ستمبر 2019 20:33

رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں کمی آئے گی: گورنر سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19ستمبر 2019ء) گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ زرِ مبادلہ میں اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر مستحکم ہو گی اور ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گی۔ گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم ہو رہی ہے اور رواں ماہ کے دوران یہ اور بہتر ہو گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو حوصلہ افزا قرار دیدیا ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں ساتھ سے آٹھ روپے کمی آئی ہے اس کی وجہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی بھی ہے۔ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستانی معیشت کے ابتدائی نتائج کو بہت حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم کی جانب سے پاکستان کی آمدنی میں اضافے کو بھی متاثر کن قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز جیہاد ازور کی سربراہی میں آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں معاشی صورتحال اور قرض پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی آئی ایم ایف وفد سے گزشتہ روز ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور قرضہ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

مشیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی استحکام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ بھی دی تھی۔ اس پر آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر وسطی ایشیا جیہاد آزور نے پاکستان کے ریونیو کی شرح نمو کو بہت حوصلہ افزا قرار دیا ہے اور اب گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ اس وقت ڈالر کی قیمت 156روپے ہے اس سے قبل ڈالر کی قدر 163روپے تک گئی تھی لیکن اب آہستہ آہستہ روپے کی قیمت میں آضافہ ہو رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات