د*مغربی بنگال ، یونیورسٹی طلباء نے گورنر اور حکومتی وزیر کی گاڑی روک لی

ٹ*مودی ڈکٹیٹر کے نعرے‘ گورنر اور وزیر کو تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی ٌ یونیورسٹی طلباء بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پانچ اگست کے اقدام کیخلاف احتجاج کر رہے تھے

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

- مغربی بنگال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) یونیورسٹی طلباء نے گورنر اور حکومتی وزیر کی گاڑی روک لی۔ مودی ڈکٹیٹر کے نعرے‘ گورنر اور وزیر کو تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی‘ یونیورسٹی طلباء بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پانچ اگست کے اقدام کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کے پانچ اگست کے اقدام کیخلاف احتجاج کا سلسلہ مغربی بنگال تک جا پہنچا ہے۔

یونیورسٹی طلباء نے حکمران جماعت کے وزیر اور گورنر کو یونیورسٹی سے بھگا دیا۔ طلباء نے وزیر اور گورنر کی گاڑی روک کر مودی ڈکٹیٹر کے نعرے لگاتے رہے۔ طلباء نے گورنر اور وزیر کو تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی۔ یونیورسٹی طلباء بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے پانچ اگست کے اقدام کیخلاف احتجاج کر رہے تھے۔