پاکستان ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے،پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں، علی محمد خان

مودی کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں،سری لنکا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کشمیریوں کا ساتھ دے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:10

پاکستان ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے،پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے،پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں، مودی کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں،سری لنکا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کشمیریوں کا ساتھ دے۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین کلچرل ڈپلومیسی اور امن کے فروغ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بچپن سے مجھے سری لنکن کرکٹر ارونڈا ڈی سلوا پسند تھے ۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ نے فرمایا تھا میں پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتا ہوں جہاں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اصل مسلمان دہشتگرد نہیں ہوسکتا،علامہ اقبال نے سو سال پہلے کہا تھا افغانستان کا دنیا کے امن کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان نے سری لنکا کی مدد کی ،وہ کونسا ملک تھا جس نے سری لنکا میں دہشت گردوں کو سپورٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا سے درخوست کرتے ہیں کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کشمیریوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے سکول بند ہیں،کشمیر میں کھانے پینے، اور ادویات کی کمی ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب نفرت اور دہشگردی نہیں سکھاتا ۔