
32 سالہ بھارتی شخص جعلی ویزہ پر امریکا جانے کے لیے 81 سالہ بوڑھا بن گیا
امین اکبر
جمعرات 19 ستمبر 2019
23:56

اوپر تصویر میں نظر آنے والے بوڑھے کو دیکھ کر آپ بالکل یقین نہیں کریں گے کہ اس کی عمر صرف 32 سال ہے۔ 81 سالہ بوڑھا دکھائی دینے والے اس شخص، جیش پٹیل کو دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارت کی سنٹرل اندسٹریل سیکورٹی فورس نے گرفتار کیا۔جب جیش کو گرفتار کیا گیا وہ بوڑھے شخص کے بھیس میں امریکا جانے کے لیے جہاز میں سوار ہونے والے تھے۔
گرفتاری کے وقت جیش نے لمبی قمیض، پگڑی اور پینٹ پہنی ہوئی تھی۔ یہی نہیں جیش خود کو معذور ظاہر کرنے کے لیے ایک وہیل چیئر پر بھی بیٹھے تھے۔ جیش کو ائیر پورٹ کی ابتدائی سیکورٹی کلیئر کرتے ہوئے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ حد تو یہ ہے کہ انہوں نے اپنی امیگریشن بھی کلیئر کر لی تھی۔ اُن کی سفید داڑھی اور گہرے رنگ کی عینک ،پاسپورٹ پر لگی تصویر سے مشابہ تھی۔(جاری ہے)
جیش کو سیکورٹی فورس نے کھڑا ہونے کا کہا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ معذور ہیں اور کھڑے نہیں ہو سکتے۔ سیکورٹی فورس نے انہیں کہا کہ وہ کسی کی مدد سے کھڑے ہو جائیں، اس پر وہ کھڑے ہو گئے۔اسی وقت سیکورٹی فورس کے اہکاروں نے اُن کی جلد پر غور کیا۔ اس کے علاوہ اُن کی سفید داڑھی کی جڑیں سیاہ دکھائی دے رہی تھی۔ سب سے زیادہ شک میں ڈالنے والی بات یہ تھی کہ جیش سیکورٹی اہلکار کی آنکھوں میں دیکھنے سے کترا رہے تھے۔
جیش نے پہلے پہل دعویٰ کیا کہ وہ امریک سنگھ ہے، جو فروری 1938 میں پیدا ہوا تھا۔ اس کے ثبوت کے لیے جیش نے پاسپورٹ بھی دکھایا۔ مزید تفتیش پر جیش نے اعتراف کر لیا کہ اُن تعلق گجرات سے، عمر 32 سال اور نام جیش پٹیل ہے۔جیش نے بتایا کہ وہ امریکا جا کر نئی زندگی شروع کرنا چاہتے تھے۔جیش نے پہلے ویزہ کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن اس میں مسترد ہو گئے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک ایجنٹ کی خدمات حاصل کی، جس نے انہیں جعلی ویزہ بنا دیا۔ ایجنٹ نے ہوٹل کے ایک کمرے میں ان کا میک اپ کرایا اور بوڑھے شخص کی طرح حرکت کرنا سیکھایا۔ پولیس نے ایجنٹ، دوسرے مدد گار اور میک اپ آرٹسٹ کو پکڑنے کے لیے کوشش شروع کر دی ہیں۔

مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.