عمر ایوب سے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کی ملاقات ،قابل تجدید توانائی پالیسی تیار کرنے کیلئے پاور ڈویڑن کی کوششوں تعریف
-پاکستان کے پاور سیکٹر کی کار کردگی حوصلہ افزا ہے، آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر نے اہداف کے حصول میں پاور ڈویڑن کی کوششوں کو سراہا مقامی وسائل سے بجلی پیداوار 75فیصد تک لانا چاہتے ہیں ،بجلی پیداوار میں درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرینگے، وفاقی وزیر عمر ایوب
جمعہ 20 ستمبر 2019 22:52
(جاری ہے)
اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے آئی ایم ایف وفد کو پاور سیکٹر میں تاریخی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
وفد کو پاور سیکٹر کی وصولیوں میں اضافے اور لائن لاسز میں کمی کے بارے میں بتایا گیا۔ عمر ایوب نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے آخرمیں ماہانہ 38ارب روپے بڑھنے والے گردشی قرضے کو 26ارب روپے پر لائے۔ انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف مہم کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے ا?ئی ایم ایف وفد کو پاور سسٹم کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہاکہ کنڈے کے زریعے بجلی چوری والے علاقوں میں اے بی سی کیبل لگائی جارہی ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ جن علاقوں میں میٹر کے زریعے چوری ہوتی ہے وہاں اے ایم ا?ئی میٹر لگائے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر پاور نے کہاکہ ملک میں 80فیصد فیڈرز لوڈ مینجمنٹ سے ا?زاد ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب ہم ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں مقامی وسائل سے سستی بجلی پیداوار بڑھانے کیلئے نئی قابل تجدید توانائی پالیسی لا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقامی وسائل سے بجلی پیداوار 75فیصد تک لانا چاہتے ہیں ،بجلی پیداوار میں درا?مدی ایندھن پر انحصار کم کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کا انتقال، وزیراعظم کا ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان
-
نائب صدر محمد مخبر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
-
ایرانی صدر رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک، سرکاری میڈیا
-
صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش کا کام جاری
-
ابراہیم رئیسی : ایرانی سپریم لیڈر سے قربت والے سخت گیر صدر
-
میانمار: راخائن میں تشدد کی نئی لہر ہر وولکر تُرک کو تشویش
-
غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺکی نشاندہی کرتا ہے
-
اندھیرا چھانے اور دھند کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مشکل پیش آرہی ہے. ایرانی وزیرداخلہ
-
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
-
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.