مودی کیکشمیر میں لگائی آگ بھارت کے ہر صوبے تک جائے گی ،
مودی سرکار نہتے کشمیریوں کو ظلم و ستم کے باوجود زیادہ دیر تک اپنے حق خودارادیت کے حصول سے نہیں روک سکتی،وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریںگے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی کال پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب
جمعہ 20 ستمبر 2019 23:29
(جاری ہے)
صدر لاہورپریس کلب ارشد انصاری اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ میں صحافی بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی کال پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مودی سرکار نے کشمیر میں جو ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھاہے اس کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق غصب کئے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب بھارت میں ہر کوئی اپنے حق کیلئے باہر نکلے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر جو مظالم کئے ہیں اس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگرکریں گے اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریںگے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن کشمیر کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرنگ کراس کے قریب شہدائے کشمیریوں کی یادگار بنانے کیلئے صحافی بھائیوں کی کاوشوں کے ساتھ ہوں ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.