شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے ،چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ ٹریفک لا انفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے شہریوں کا سفر محفوظ اور خوشگوار رہے اس کے لئے ٹریفک پولیس متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے رش اوقات میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت خصوصی پلان ترتیب دے کر ٹریفک روانی کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے شاہراہوں پر ٹریفک پولیس نہ صرف بہترین ٹریفک انتظامات کر رہی ہے بلکہ شہریوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے رہنمائی بھی فراہم کر رہی ہے دوران سفر یا ڈرائیونگ کسی بھی روڈ یوزرز کو مدد چاہیے ہو تو وہ سب سے پہلے ٹریفک پولیس سے رجوع کرتا ہے جس پر فوری اس کی مدد کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بارش ہو یا تپتی دھوپ ،شدید گرمی ہو یا سردی سخت سے سخت موسمی حالات میں بھی ٹریفک پولیس شاہراہوں پر کھڑ ے ہوکر فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے سی ٹی او نے ٹریفک پولیس کو احکامات جاری کئے کہ شہریوں کے ساتھ انتہائی اچھے رویئے اور شائستہ گفتگو کے ساتھ مخاطب ہوا جائے ٹریفک روانی کے ساتھ ہر شہری کی عزت کرنا، مدد کرنا، داد رسی کرنا، رہنمائی کرنا ،پبلک سروس گاڑیوں میں سفرکرنے والے مسافروں کا خیال رکھنا روڈ یوزرز کو کسی بھی سروسز کی ضرورت ہوتو فوری اس کی ہیلپ کرنااور دیگر اہم سروسز کے حوالے سے اپنی خدمات کو عوام کے لئے دوران ڈیوٹی واقف کرنا ٹریفک پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :