بیوی کو بتائے بغیر طلاق دینے والا پولیس کو مطلوب
امین اکبر جمعہ 20 ستمبر 2019 23:57
ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص پولیس کو دھوکہ دہی اور سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہے جبکہ اس کی بیوی اس بارے میں کچھ نہیں جانتی۔
51 سالہ پاؤل نیکسن کا تعلق ٹیکساس کی ہیریس کاؤنٹی سے ہے۔ انہوں نے اپنی بیوی کے جعلی دستخطوں سے طلاق کے ایسے کاغذات تیار کیے، جن کے مطابق دونوں باہمی رضامندی سے طلاق لے رہے تھے۔
کانسٹیبل نے بتایا کہ پاؤل کی بیوی پاؤل کے زیورات پر رقم خرچ کرنے پر حیران ہوگئی۔
(جاری ہے)
14 مئی کو پاؤل کی بیوی نے پولیس کو فون پر بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے بتائے بغیر ہی طلاق کا مقدمہ دائر کر کے حتمی طلاق حاصل کر لی ہے۔پولیس نے بھی معاملے کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ پاؤل نے طلاق کا مقدمہ دائر کرنے سے لے کر حتمی طلاق حاصل کرنے تک اپنی بیوی کو کچھ نہیں بتایا تھا۔
پاؤل پر دروغ حلفی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر پاؤل کو 10 سال کی قید ہوسکتی ہے۔ پولیس نے پاؤل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.