گندگی پھیلانے والے عناصرکے خلاف قانونی کاروائی کریں گے،ٹی ایم او ٹوپی محمدافضل

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) تحصیل میونسپل آفیسر ٹوپی ضلع صوابی محمد افضل نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود ٹی ایم اے ٹوپی شہر کے صفائی کے لئے دن رات کو شاں ، اہلکار دن رات اپنی ڈیوٹی نبھا رہے ہیں ،ٹوپی خوڑ میں آلائشیں اور مردہ جانور پھنکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔محمدافضل نے کہاکہ ماحول کوگندہ کرنے والے عناصرکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول کوگندہ کرنے والوں پرنظررکھیں اورفوری طورپرٹی ایم اے کواطلاع دیں ۔