ڈکیتی،رابری اور موٹرسائیکل اور کار چوروں سے کروڑوں روپے برآمد کر کے عوام کو دے دئیے گئے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 19:42

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈکیتی،رابری اور موٹرسائیکل اور کار چوروں سے کروڑوں روپے برآمد کر کے عوام کو دے دئیے گئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو مقامی میرج ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نامور روحانی سکالر عرفان الحق ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد ،ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر کے علاوہ ممبران پارلیمینٹ،علماء کرام ،تاجر ،وکلاء،معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم میں کاریں ،موٹر سائیکل اور ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں بڑھ چکی تھیں جبکہ اغواء کار لوگوں کو اغواء کرکے ر قم وصول کرتے تھے جس پر آئی جی پنجاب کے احکامات پرخصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے نو ڈکیت گینگ کے تیس افراد کو گرفتار کرکے ان سے ایک کروڑ بتیس لاکھ روپے کا مال مسروقہ جس میں طلائی زیورات،گھریلو سامان ،نقدی ،موبائل فون،مال مویشی کے علاوہ کاریں اور موٹر سائیکل برآمد کیئے جبکہ اس ڈکیت گینگ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہواجس پر آج اس تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو جو سامان برآمد ہوا ہے ان کے حوالے کیا جائے اور آج متاثرین کو یہ سامان دیا جا رہا ہے جس میں تین کاریں ،ایک کیری ڈبہ ،سات موٹرسائیکل، موبائل فون،نقدی اور طلائی زیورات کے علاوہ گھریلو سامان شامل ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سے جواء ختم کرنے کے لیے چار مقدمات درج کرکے پچیس ملزمان گرفتار کیے اور ان سے بارہ موٹر سائیکل ،پندرہ موبائل فون اور ایک لاکھ انسٹھ ہزار تین سو روپے نقد رقم برآمد کی گئی جبکہ اٹھانوے ملزمان اشتہاری گرفتار کئے گئے اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن کر کے اسی ملزمان کے قبضہ سے 24.253کلو گرام چرس 7.093کلو گرام ہیروئین455بوتل شراب برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا اسی طرح ناجائز اسلحہ کے ملزمان کے خلاف اناسی مقدمات درج کرکے چھ کلاشنکوف ،سات گن ،ایک رائفل،اکسٹھ پسٹل،تین خنجرز اور تین سو چھیالیس گولیاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس نے تمام کامیابیاں اللہ تعالی کے فضل وکرم کے بعد عوام کے بھر پور تعاون سے حاصل کی ہیں جبکہ اس موقع پر تمام گینگ اور مقدمات کو ٹریس کرنے کے مراحل میں جن پولیس افسران اور ملازمین نے اہم کردار ادا کیا ہے ان کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئے گئے جبکہ تمام شرکاء نے ڈی پی او زندہ باداور ضلع پولیس کی کاوشوں کو سراہا�

(جاری ہے)