رحیم یار خان، تاجرکوقتل کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرین کااحتجاجی دھرنا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:07

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) 22روزقبل تاجرکوقتل کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرین کاسٹی پل بلاک کرکے احتجاجی دھرنا‘ ایس ایچ اوبی ڈویڑن کومعطل کرکے غیر جانبدار انکوائری افسرسے تفتیش کرانے اورملزمان کوگرفتارکرنے کامطالبہ۔ دھرناپانچ گھنٹے جاری رہنے کے بعد پولیس کی جانب سے انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی پرختم ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سخی سرورکالونی رحیم یار خان کے رہائشی تاجرمحمدافتخارمقتول کے ورثاء نے عبدالصمد چوہدری، راناراحیل احمدخان ودیگرکی قیادت میں احتجاجی دھرناسٹی پل پردیاگیاجس میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی اورپولیس تھانہ بی ڈویژن کے خلاف بھرپورنعرے بازی کی گئی۔ متاثرین نے بتایاکہ پولیس نے 22روزگزرجانے کے باوجودافتخاراحمدکوقتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔اے ایس پی صدرسرکل سلیم شاہ ‘ ڈی ایس پی سٹی سرکل فیاض پنسوتہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے لیکن ناکام رہے۔بعدازاں ایس پی انوسٹی گیشن فرازاحمدکی جانب سے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پرمظاہرین پرامن طور پرمنتشرہوگئے۔

متعلقہ عنوان :