
یہ غریب خاندان اپنی 14 ماہ کی بچی کو دودھ کی بجائے روز 1.5 لیٹر کافی پلاتا ہے
امین اکبر
ہفتہ 21 ستمبر 2019
23:51

انڈونیشیا سے آنے والی 14 ماہ کی بچی کی کافی پینے کی خبر نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی اس بچی کے والدین اتنے غریب ہیں کہ وہ اپنی بچی کے لیے دودھ نہیں خرید سکتے۔ اسی وجہ سے یہ بچی پچھلے آٹھ ماہ سے کافی پی رہی ہے۔
14 ماہ کی حادیجا ہاؤرا کا تعلق مغربی انڈونیشیا کے صوبے سولاویسی کے گاؤں تونرو لیما گاؤں سے ہے۔ وہ ہر روز کافی کی تین بے بی بوتلیں یعنی 1.5 لیٹر کافی پیتی ہے۔
(جاری ہے)
حادیجا کی ماں انیتا نے بتایا کہ اُن کے پاس دودھ خریدنے کے پیسے نہیں ہوتے، اس لیے وہ اپنی بیٹی کو کافی پلاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اُن کی بیٹی کو کافی پیئے بغیر نیند بھی نہیں آتی۔انیتا اور اُن کے شوہر شریف الدین ناریل چھیل کر روز کے 20 ہزار انڈونیشین روپے یا 1.4 ڈالر یا 220 پاکستانی روپے کماتے ہیں۔اس رقم سے اُن کے روز مرہ کے اخراجات بمشکل پورے ہوتے ہیں۔بعض دفعہ انہیں کام بھی نہیں ملتا۔ ایسے میں ان کے پاس اپنی بیٹی کو سستی کافی پلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔
مشرقی ایشیائی سوشل میڈیا پر حادیجا کے کافی پینے خبر اور انیتا کا مقامی حکام کی طرف سے کبھی بھی فارمولا دودھ نہ ملنے کا بیان وائرل ہوگیا ہے۔خبر وائرل ہونے کے بعد پولوالی ماندر ہیلتھ ایجنسی کے اہلکار انیتا کے پاس پہنچے۔ انہوں نے حادیجا کے لیے دودھ اور بہت سی کوکیز دی۔ انہوں نے انیتا کو کہا کہ اب وہ اپنی بیٹی کو کافی نہ پلائے کیونکہ اس میں شامل کیفین اور شکر بچی کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
-
صرف 0.103 سیکنڈ ‘روبوٹ نے کم ترین وقت میں روبک کیوب حل کرکے نیا ریکارڈ قائم کرلیا
-
امریکی خاتون نے 25 منٹ تک بالوں سے لٹک کر دس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.